پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں پھر سرفہرست

کے پی میں کرپشن کی روک تھام کے لیے بنایا بنایا گیا احتساب کمیشن مکمل طور پر ختم | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آگئی۔ صوبائی اسمبلی کے ایوان میں اسے اب تک کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق 66 نشستیں ملی ہیں۔

صوبائی الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی 124 میں سے 95 نشستوں کے نتائج جاری کیے ہیں جس کے مطابق متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) اب تک دس نشستیں جیت کردوسرے نمبر پر رہی ہے۔

انتخابی نتائج کے مطابق اب تک عوامی نیشنل پارٹی نے پانچ نشستیں حاصل کی ہیں۔ اسی طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی پانچ نشستوں پر عوامی نمائندگی کی حق دار ٹھہری ہے جبکہ پانچ نشستوں پر آزاد امیدواران بھی منتخب ہوئے ہیں۔

پاکستان پییپلزپارٹی خیبرپختونخوا اسمبلی میں چار نشستوں پر عوامی نمائندگی کا فریضہ سرانجام دے گی۔

2013 کے عام انتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا اسمبلی کی بڑی جماعت کے طورپر سامنے آئی تھی اورحکومت کی تشکیل کے لیے اس نے ایوان میں جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں نشستوں کی کل تعداد 124  ہے جن میں سے 99  جنرل نشستیں ہیں۔ صوبائی اسمبلی کی  22 نشستیں خواتین کے لیے مخصوص ہیں جب کہ تین نشستیں غیرمسلموں کے لیے مختص ہیں۔

صوبہ خیبرپختونخوا  میں رجسٹرڈ ووٹروں کی کل تعداد ایک کروڑ 52 لاکھ 16 ہزار 299 ہے جن میں سے مرد ووٹروں کی تعداد 87 لاکھ اور خواتین ووٹروں کی تعداد 66 لاکھ سے زائد ہے۔


متعلقہ خبریں