سعد رفیق نے این اے 131میں عمران خان کی کامیابی چیلنج کردی

سعد رفیق نے این اے 131میں عمران خان کی کامیابی چیلنج کردی | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 لاہور میں عمران خان کی کامیابی کوچیلنج کر دیا ہے۔

گزشتہ روز سامنے آنے والے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے خلاف سعد رفیق نے ریٹرنگ افسر محمد اختر بھنگو کو درخواست جمع کرائی ہے۔

یہ بھی دیکھیں: عمران خان نے لاہور میں خواجہ سعد رفیق کو شکست دے دی

سامنے آنے والے انتخابی نتائج کے مطابق تحریک انصاف سربراہ سعد رفیق کے مقابل چند سو ووٹوں کے فرق سے جیتے تھے۔

گزشتہ روز بھی سعد رفیق کی جانب سے یہ دعوی سامنے آیا تھا کہ عمران خان گزشتہ شب کے نتائج کے مطابق ہار چکے تھے لیکن قانون کے مطابق نتیجہ امیدواروں کو فراہم نہیں کیا گیا جس کے بعد تحریک انصاف سربراہ کو کامیاب قرار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اپنے ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ 40 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ ایجنٹس کو نتائج دینے میں غیر معمولی تاخیر اور انکار کیا گیا، فوت شدہ لوگوں کے ووٹ بھی ڈالے گئے۔

 

ریٹرننگ افسر کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ این اے 131 میں سینکڑوں ووٹ مسترد ہوئے جو پریزائیڈنگ افسر نے دانستہ طور پر کیے ہیں۔

این اے 131 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گنتی کے نتائج سامنے آنے تک نتائج جاری نہ کیے جائیں۔


متعلقہ خبریں