نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ شراکت داری پر تیار، چینی ترجمان

الیکشن نتائج پاک چین تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوں گے، چین | urduhumnews.wpengine.com

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ  کے ترجمان جین شوانگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے نتائج سے پاک چین تعلقات کے فروغ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

معمول کی پریس کانفرنس کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کامیاب الیکشن کے انعقاد پر ہمیں خوشی ہوئی ہے، امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں سیاسی و سماجی استحکام برقرار رہے گا اور ترقی پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاک چین دوستی کو دونوں ممالک کے عوام کی محبت اور حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان میں بننے والی نئی حکومت کے ساتھ  اسٹریٹیجک تعاون اور شراکت داری کے لیے تیار ہے۔

 


متعلقہ خبریں