‘پرواز ہے جنون’ کے دوسرے گیت نے دل جیت لیے

'پرواز ہے جنون’ کے ٹریلر کی سوشل میڈیا پر دھوم|humnews.pk

اسلام آباد: مومنہ درید اور ہم فلمز کی مشترکہ پیشکش ‘پرواز ہے جنوں’ کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے جبکہ اس فلم کے دوسرے گیت نے مداحین کے دل جیت لیے ہیں۔

تمام سوشل میڈیا ویب سائٹس پر انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں ’پرواز ہے جنوں‘ صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جبکہ اس فلم کا ٹریلر ٹویٹر اور انسٹاگرام کا ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔ یوٹیوب پر ’پرواز ہے جنوں‘ کا ٹریلر دیکھنے والوں کی تعداد دس لاکھ سے اوپر ہو گئی ہے۔

اسی طرح فلم کا پہلا گیت ‘بھلیا’ ہر طرف لوگوں کے دل جیت چکا ہے۔ ’پرواز ہے جنوں‘ کی ٹیم نے اپنے دوسرا  گیت ‘ تھام لو’ بھی ریلیز کر دیا ہے۔ معروف گلوکار عاطف اسلم کی دلکش آواز میں گائے گئے اس نغمے کا موضوع محبت ہے۔ یہ خوبصورت گیت ناظرین کے دلوں کی دھڑکن کا حصہ بن جاتا ہے اور فلم کے کرداروں سے محبت کا احساس پیدا کر دیتا ہے۔

اس گیت کو ڈائریکڑ اور کمپوزر اذان سمیع خان کی نگرانی میں بہت خوبصورتی کے ساتھ کمپوز کیا گیا ہے، اس کے بول اور موسیقی نے مداحوں کے دل موہ لیے ہیں۔

گانے کے مرکزی کرداروں میں ہانیہ عامر، حمزہ علی عباسی، کبریٰ خان اور شہاز خان شامل ہیں۔ اس گیت میں کبریٰ خان اور شاز خان کو ہنی مون سے لطف اندوز ہوتے جبکہ ہانیہ اور حمزہ کو آپس میں ہنسی مذاق کرتے دکھایا جا سکتا ہے۔

اس نغمے کی تھوڑی کڑوی اور تھوڑی میٹھی تھیم نے مداحوں میں اس تجسس کو جنم دیا ہے کہ فلم میں ان کے پسندیدہ کرداروں کے ساتھ کیا ہو گا۔

فلم ‘پرواز ہے جنون’ عید قرباں پر ریلیز کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں