پیپلزپارٹی نے انتخابی نتائج قبول کرنے سے انکار کر دیا

میرے منشور کے مطابق جو کام کرے گا اس سے اتحاد ہوسکتا ہے، بلاول | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: پیپلزپارٹی نے انتخابی نتائج کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتخابات کے عمل کو مسترد کرتے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر شفاف انتخابات کرانے میں ناکامی پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوں۔ ہم حقائق کو سامنے لاکر قوم کو آگاہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود سال 2013 کی نسبت سال 2018 میں ہماری کارکردگی بہتر رہی ہے اور اب ہم بھرپور طریقے سے اپوزیشن کریں گے۔ ہم جمہوریت پسند ہیں اور جمہوریت کو بچانا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ آزادنہ اور شفاف انتخابات نہیں تھے اب ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے اعتراضات کو سنا جائے تاہم سیاسی جماعتیں پارلیمانی اور جمہوری فورم  نہ چھوڑیں۔

بلاول بھٹو نے لیاری والوں کو اپنا لاڈلا قرار دیتے ہوئے کہا کہہ وہ لیاری والوں کی خدمت کرتے رہیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں حکومت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو دوبارہ وزیراعلیٰ سندھ کے لیے نامزد کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں