مون سون کی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد مختلف مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز بھی اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور،گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، پشاور، مردان، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

لاہور میں بارشوں کے بعد واسا اور لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ شہر کے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی ہے کہ بارش کے پانی کو کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔

یہ بھی دیکھیں: گلگت بلتستان: جوتل میں سیلاب سے تباہی

سیالکوٹ اور گردونواح میں تیز بارش سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا لیکن نشیبی علاقے زیر آب آنے اور شہر میں پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

لکی مروت میں بارش سے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی اور تیز ہواؤں سے کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔

گلگت کے نواحی علاقے جوتل میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے جس سے علاقے کو پانی فراہم کرنے والے دو واٹر چینل مکمل تباہ ہو گئے ہیں۔ شدید بارشوں کے سبب کھڑی فصلیں مکمل تباہ ہو گئی ہیں جبکہ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے۔


متعلقہ خبریں