پی ٹی آئی رہنماؤں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بننے کی دوڑ شروع


پشاور: خیبرپختونخوا میں واضع اکثریت ملنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی اہم شخصیات کے درمیان صوبے کی وزارت اعلیٰ کے لیے سرتوڑ کوششیں شروع ہو گئی ہیں۔

غیر سرکاری انتخابی نتائج کے مطابق پی ٹی ائی کو خیبرپختونخوا میں 68 نشستوں کے ساتھ سادہ اکثریت مل گئی ہےجس کے ساتھ ہی پارٹی کی مختلف شخصیات کے درمیان وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے دوڑ شروع ہوچکی ہے۔

پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین پرویزخٹک کو دوبارہ وزیراعلیٰ بنانے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن پرویز خٹک وفاقی کابینہ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیرپختونخوا کے لیے دوڑ شروع | urduhumnews.wpengine.com

دوسری جانب سابق وزیر تعلیم عاطف خان بھی مضبوط  امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ہیں، انہیں پرویز خٹک کے متبادل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

متعلقہ خبر: وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کیلیے بنی گالہ میں ’بیٹھک‘ سج گئی

اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر، شاہ فرمان اور ڈاکٹر حیدر علی کی بطور وزیراعلی نامزدگی کے لیے بھی پارٹی میں لابنگ جاری ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق قیادت قومی اسمبلی کی کوئی بھی نشست ضائع نہیں کرنا چاہتی اور کوشش کی جارہی ہے کہ صرف صوبائی نشست رکھنے والے رکن کو ہی وزیراعلی کے عہدے پر فائز کیا جائے۔

ایک روز قبل تحریک انصاف قیادت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ عمران خان خیبرپختونخوا کے وزیراعلی کا فیصلہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں