خیبرپختونخوا: پہلی بار کیلاش قبیلے کا فرد اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھائے گا

کیلاش قبلے کا پہلا فرد ایم پی اے کا حلف اٹھائے گا | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد:  ملک کی تاریخ میں پہلی بار چترال کے کیلاش قبیلے کا فرد خیبرپختونخوا اسمبلی کا رکن بننے کے لیے حلف اٹھائے گا۔

خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف نے کیلاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے وزيرزادہ کواقلیتوں کے لیے مخصوص نشست کا ٹکٹ جاری کیاتھا۔

پی ٹی آئی نے پہلی ترجیح کے طور پر ہندو برادری کے روی کمار اور دوسری ترجیح پر وزیر زادہ کو رکھا تھا۔ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو اکثریت ملنے کے بعد وزیرزادہ بھی ایم پی اے کا حلف اٹھائیں گے۔

وزیرزادہ دنيا کی منفرد اور مختصر ترین اقوام میں سے ایک کیلاش کے پہلے فرد ہوں گے جو کسی منتخب نمائندوں پر مشتمل ایوان کا حصہ بنیں گے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اقلیتی نشست کے لیے نامزر وزیر زادہ اپنی برادری کے لیے سیاسی و سماجی خدمات کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں اورعلاقے کی ترقی، مسلمان اور کیلاش کمیونٹی کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے کام کرچکے ہیں۔

چترال ميں واقع وادی کيلاش میں مقیم اور اسی نام سے معروف قبیلہ اپنی منفرد تہذيب اوررسوم ورواج کی وجہ سے دنيا بھر ميں شہرت رکھتا ہے۔

کیلاش قبیل کیا ہے؟


متعلقہ خبریں