ڈالر کی قدر میں مزید کمی، 124 روپے تک آ گیا

ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کا اضافہ

کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ ایک ہی  روز میں ڈالر کی قدر میں چار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے اور یہ اوپن مارکیٹ میں 128 روپے سے گر کر 124 روپے کا ہو گیا ہے۔

ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے نتائج آنے کے بعد ڈالر مجموعی طور پر چھ روپے سستا ہوا ہے اور 130 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچنے کے بعد اب اس کی قدر میں واضح کمی واقع ہو رہی ہے۔

سابقہ حکومت میں مفتاح اسماعیل کے وزیر خزانہ بننے کے بعد سے ڈالر کی اڑان شروع ہوئی۔ اس رجحان میں نگراں حکومت کے دور میں تیزی سے اضافہ ہوا جو عام انتخابات تک مسلسل جاری رہا۔ تاہم انتخابی نتائج آنے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی شروع ہوئی اور یہ رجحان ابھی تک جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ تیزی سے بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ ہے جس کی سب سے بڑی وجہ سکڑتی ہوئی برآمدات اور بڑھتی ہوئی درآمدات ہیں۔

واضح رہے کہ سات دسمبر 2017  کو ڈالر 105 روپے 54 پیسے کا تھا اور اس کی میں  24 روپے 46 پیسے کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔


متعلقہ خبریں