چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہو جانا چاہیے، ایاز صادق


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو استعفی دے دینا چاہیے۔

وہ نون لیگ کے دیگر رہنماؤں مریم اورنگزیب اور شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے۔

ایاز صادق نے کہا کہ انہیں چیف الیکشن کمشنر سے ملنے کا وقت نہیں دیا جا رہا۔ انہیں اپنے حلقے کے تمام فارم 45 نہیں ملے، سیکرٹری الیکشن کمیشن کا فارم 45 کے متعلق بیان قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ الیکشن کمشنر کے سامنے اپنے تحفظات رکھنا چاہتے تھے لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ وہ الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے تو چیف الیکشن کمشنر گھر چلے گئے تھے۔

چوہدری نثار سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چودھری نثار سے الیکشن کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ دس سال میں جتنے بھی فنڈز چوہدری نثار کو ملے کسی اور کو نہیں ملے۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹی کے بغیر چوہدری نثار کچھ بھی نہیں ہیں۔ انہیں شہباز شریف کی وجہ سے ووٹ ملے۔


متعلقہ خبریں