نون لیگ کے وفد نے وقت کی پابندی نہیں کی، سیکرٹری الیکشن کمیشن


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ترجمان الطاف احمد نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا مسلم لیگ ن کے وفد کا پانچ بجے تک انتظار کرنے کے بعد اپنے دفتر سے چلے گئے تھے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف احمد کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کے وفد نے ان سے ملاقات کی درخواست کی تو چیف الیکشن کمشنر نے انہیں بتایا کہ الیکشن کمیشن کے اراکین موجود نہیں ہے تاہم وفد کے اصرار پر وہ پانچ بجے تک ان کا انتظار کرتے رہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے بھی سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے مشاہد حسین سید کو ان کے تمام اعتراضات پر تسلی بخش جوابات دیے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہو جانا چاہیے

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شکوہ کیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے انہیں ملاقات کا وقت نہیں دیا۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کے سامنے اپنے تحفظات رکھنا چاہتے تھے لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہ آیا۔ وہ الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے تو چیف الیکشن کمشنر گھر چلے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں