پاک بحریہ کا جہاز تربیتی مشقوں کے لیے عمان پہنچ گیا

پاک بحریہ کا جہاز تربیتی مشقوں کے لیے عمان پہنچ گیا | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف  رائل عمان نیو ی کے ساتھ تربیتی مشقوں کے لیے مسقط پہنچ گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈنگ افسر پی این ایس سیف نے رائل عمان بحریہ کے افسران سے ملاقاتیں کیں۔

عمان میں پاکستان کے سفیر اورعمان نیوی کے افسران نے پی این ایس سیف کا دورہ کیا اور پیشہ ورانہ امورپر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان کے مطابق پی این ایس سیف اور رائل عمان نیو ی کے جہاز مشقوں میں حصہ لیں گے۔

بحری مشقوں کا مقصد مہارتوں اور حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں