این اے- 33: پی ٹی آئی کی دوبارہ گنتی میں بھی جیت برقرار

الیکشن 2018 میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا کام شروع ہو چکا ہے۔

الیکشن 2018 میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا کام شروع ہو چکا ہے۔


اسلام آباد: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے- 33 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی بعد بھی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار خیال زمان فاتح قرار پائے ہیں۔

دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی امیدوار کے  116 ووٹ کم ہوئے جس سے مجموعی ووٹوں کی تعداد 28 ہزار819 سے کم ہو کر 28 ہزار703 ہوگئی تاہم ان کی برتری برقرا رہی۔

خیال زمان کے مد مقابل متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے)  کے امیدوار عتیق الرحمان کے ووٹ 27 ہزار968 ہیں۔

این اے- 33 کے 180 پولنگ اسٹیشنوں میں سے صرف 50  کے ووٹ دوبارہ گنے گئے۔

ہم نیوز کے مطابق ریٹرننگ افسر نے مزید پولنگ اسٹیشنوں کے بیلیٹ باکسز کھولنے سے انکار کردیا۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 142 میں بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے امیدوار خان شیر اکبر 4817 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار پائے ہیں۔

خان شیر اکبر نے مجموعی طور پر 27 ہزار74 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

خان شیر اکبر خان کے مد مقابل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انتخابی امیدوار ملک اشتیاق احمد ڈوگر 22 ہزار257 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں