مون سون بارشوں نے دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند کردی


اسلام آباد: مون سون بارشوں کے سلسلے نے دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند کردی ہے۔

محکمہ آبپاشی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چشمہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد دو لاکھ 36 ہزار616 اور اخراج ایک لاکھ 97 ہزارکیوسک ہے جب کہ تونسہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد دو لاکھ چھ ہزار919 اوراخراج ایک لاکھ 80 ہزار640 کیوسک ہے۔

مون سون بارشوں کے سبب ملک کے  مختلف ندی نالوں میں طغیانی کی کیفیت ہے اورشاہراہ ریشم تالاب کامنظرپیش کررہی ہے۔

پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے  تصدیق کی ہے کہ مون سون کی بارشوں سے ایک شخص جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔ لکی مروت میں 50 گھروں کو جزوی نقصان پہنچ چکا ہے۔

سرگودھا میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرگئی ہے جس سےچارافراد جاں بحق اورچھ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کردی گئی ہے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں