نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی : اسپتال منتقلی کا امکان


راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کے بازو اور سینے میں درد کی وجہ سے طبیعت ناساز ہو گئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد کو اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) کے میڈیکل بورڈ نے بھی کچھ عرصہ قبل انہیں لیکویڈ کے زیادہ استعمال اورآرام کی  ہدایت کی تھی۔

پمز کے میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم  کا معائنہ کرنے کے بعد جو میڈیکل رپورٹ تیار کی تھی اس کے مطابق نوازشریف کے بلڈ ٹیسٹ اوریورین ٹیسٹ نارمل تھے البتہ یوریا کی مقدارزیادہ تھی۔

میڈیکل بورڈ نے ہدایات کی تھی کہ نوازشریف جو ادویات استعمال کررہے ہیں انہیں جا ری رکھیں۔

احتساب عدالت نے ایون فیلڈ (لندن فلیٹس) ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو مجموعی طور پر گیارہ سال قید بامشقت اوران کی صاحبزادی  مریم نواز کو آٹھ سال قید بامشقت بمعہ بھاری جرمانے کی سزا سنائی ہے۔


متعلقہ خبریں