عمران خان نااہلی کیس: جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی بینچ سے علیحدگی

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عمران خان کے خلاف نا اہلی کیس سننے والے بینچ سے الگ کردیا گیا | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عمران خان کے خلاف نااہلی کیس سننے والے بینچ سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اورنگ زیب، جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اب چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف نا اہلی کیس کی سماعت کریں گے۔

جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے عمران خان کے خلاف نا اہلی کی درخواست دائر کی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے پہلے تشکیل پانے والے بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو یکم اگست کو طلب کررکھا ہے۔


متعلقہ خبریں