پنجاب میں قوم نے حکومت بنانے کا حق ہمیں دیا ہے، حمزہ شہباز کا دعویٰ

عدالت نے حمزہ شہباز کانام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دےدیا | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں قوم نے حکومت بنانے کا حق ہمیں دیا ہے۔

نومنتخب رکن اسمبلی نے پی ایم ایل (ن) کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی دوبارہ گنتی ہوئی ہے وہاں ن لیگ جیت جاتی ہے۔

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار حمزہ شہباز سے پی ایم ایل (ن) کے انتخابی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں اورحکومت سازی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تصدیق شدہ اور حتمی نتائج کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی 129 سیٹیں ہیں جب کہ  پی ٹی آئی کی 123 اور پاکستان پیپلزپارٹی کی چھ نشستیں ہیں۔

پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ(ق) سات، بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) ایک، پاکستان عوامی راج پارٹی ایک نشستوں کے ساتھ براجمان ہیں۔

صوبہ پنجاب میں حکومت سازی کی تشکیل میں سب سے زیادہ اہمیت ختیارکر جانے والے آزاد منتخب اراکین اسمبلی کی تعداد 28 ہے۔

پنجاب کی تاریخ میں حامد ناصر چٹھہ کی جماعت نے بے نظیر بھٹو کی پاکستان پیپلزپارٹی سے سیاسی اتحاد کرکے انتہائی کم نشستوں کے باوجود وزارت اعلیٰ پنجاب کا منصب اپنے پاس رکھا تھا۔

عام انتخابات سے قبل پی پی پی کو داغ مفارقت دے کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرنے والے میں منظور احمد وٹو بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے منصب پر اس وقت فائز ہوئے تھے جب اراکین اسمبلی نے راتوں رات وفاداریاں تبدیل کرکے ان کی حمایت کا اعلان کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں