یوسف رضا گیلانی کو لیگی قیادت سے رابطے کا ٹاسک مل گیا

الیکشن چوری کیا گیا، سنجرانی کی جیت عارضی ہے: یوسف رضا گیلانی

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی نے  پنجاب میں حکومت سازی کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے صلاح و مشورے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی پی پی نے اس مقصد کے لیے ایک اعلیٰ سطحی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

خصوصی کمیٹی کا اجلاس سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی خصوصی کمیٹی میں شامل شیری رحمان، فرحت اللہ بابر اورسید خورشید شاہ سمیت دیگر شرکت کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں پارٹی حکمت عملی طے کی جائے گی اوراسی کے تحت پی ایم ایل (ن) کی قیادت سے بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب میں حکومت سازی سمیت مشترکہ اپوزیشن تشکیل دینے کے ضمن میں بھی بات چیت کی خواہش مند ہے۔

ہم نیوز کے مطابق خصوصی کمیٹی کے اراکین پی ایم ایل (ن) کی قیادت سے ملاقات کے بعد سیاسی صورتحال سے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کریں گے۔

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے شریف برادران سے نہایت قریبی تعلقات رہے ہیں اوران کی وزارت عظمیٰ کے دور میں روابط مزید بہتر ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں