گڑھی خیرو کی دو نہروں میں 30 فٹ چوڑے شگاف، سرکاری عملہ غائب

گڑھی خیرو کی دو نہروں میں 30 فٹ چوڑے شگاف، سرکاری عملہ غائب | urduhumnews.wpengine.com

گڑھی خیرو: جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو کی دو مختلف نہروں میں 30 ، 30 فٹ چوڑے شگاف پڑ گئے جس کے بعد سرکاری امداد سے محروم دیہاتی اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پر کرنے میں مصروف ہیں۔

بیگاری کینال کو آر ڈی 60 کے مقام سے 30 فوٹ چوڑا شگاف پڑا ہے جب کہ بررو شاخ میں گوٹھ امیر کھوسو سے 30 فوٹ کا شگاف پڑا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ نہروں میں شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کاشت کی گئی دھان کی فصل زیر آب آگئی ہے۔

کاشت کاروں کے لیے بھاری مالی نقصان کی وجہ بننے والے شگافوں اور ان سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے سرکاری عملہ نہیں پہنچا ہے۔

متاثرہ علاقوں کے مکین اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بند کرنے میں مصروف ہیں۔

سندھ کے ضلع جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو کی آبادہ تقریبا 14 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ قمبر، جیکب آباد اور شکارپور سے متصل گڑھی خیرو مجموعی طور پر زرعی علاقہ تسلیم کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں