سیاسی ڈرامہ ’ہاؤس آف کارڈز‘ کا اختتام آ گیا


بیورلی ہلز:  مایہ ناز سیاسی ڈرامہ ’ہاؤس آف کارڈز‘ کا انتہائی مناسب اختتام ہوگا۔

یہ بات گزشتہ روز نیٹ فلکس کے ایگزیکٹو نے کہی تاہم اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ بدنام اداکار کیون اسپیسی کو کہانی سے کیسے نکالا گیا؟

ڈرامے کی کہانی کیون اسپیسی کے کردار جو ایک بدعنوان سیاستدان کا ہے، کے گرد گھومتی ہے۔ حیرت انگیز طور پر کہانی اپنے اختتام کی جانب بڑھتے ہوئے کیون اسپیسی کی بیوی رابن رائٹ کے گرد گھومنا شروع کردیتی ہے۔

’ہاؤس آف کارڈز‘ کی کہانی یہیں سے نیا موڑ لیتی اورناظرین کو اپنے سحر میں جکڑلیتی ہے۔ ناظرین تاحال اس کے سحر میں مبتلا ہیں۔

ّڈرامہ سیزن کی صدر سنڈی ہالنڈ کا کہنا ہے کہ ہمیں فخر ہے اس شو پر اور اختتام انتہائی مناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہ پہلے سے طے شدہ تھا کہ سیزن چھ آخری ہوگا۔

سنڈی ہالنڈ نے ڈرامہ میں کام کرنے والے فنکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رابن رائٹ کے کام پر فخر ہے۔ انہوں تسلیم کیا کہ دیگر فنکاروں اور ٹیم کے اراکین نے بہت اچھا کام کیا۔

2013  میں جب ’ہاؤس آف کارڈز‘  پہلی مرتبہ نیٹ فلکس پر متعارف ہوا توناظرین کی بڑی تعداد نے اسے پسند کیا۔

نومبر2017 میں نیٹ فلکس کواس وقت کیون اسپیسی سے تعلقات توڑنے پڑے جب 20 سے زائد افراد نےکیون اسپیسی پرہراساں کرنے کا الزام لگایا۔

کیون سپیسی نے  اس سے ایک ماہ قبل الزام عائد کرنے والے کو معافی نامہ بھی دیا تھا۔

پانچ سال کی کاوش کے بعد اب نیٹ فلکس مختلف پروگرام ’پروگرامنگ فارمیٹس‘ میں جاری کرے گا۔

ڈرامہ سیزن کی صدر سنڈی ہالنڈ کا اس ضمن میں واضح طور پر کہنا ہے کہ معیار اورتعداد چونکہ علیحدہ نہیں ہیں اس لیے تعداد بڑھنے سے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

سنڈی ہالنڈ کا کہنا ہے کہ ہم آگے بڑھنے کے ساتھ ہی ایسے افراد کو تعینات کرتے ہیں جو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل اوراعلیٰ ہنرمند ہوں۔

ڈرامہ سیزن کی صدر نے کہا کہ نئے افراد کو ان کی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ہم بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں