سونے کی قیمت فی تولہ 2850 روپے کم ہو گئی

سونے کی فی تولہ قیمت

کراچی: پاکستان میں انتخابات کے بعد بہتر ہوتی ہوئی سیاسی صورتحال سے ڈالر سمیت سونے کی قیمت میں بھی خاطرخواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ میں دو دن کے دوران دس گرام سونے کی قیمت میں 2443  روپے اور فی تولہ سونے کی قیمت میں 2850 روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ ڈالر کی قیمت گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران  چھ اعشاریہ پچاس(6.50) روپے نیچے آئی ہے۔

30 جولائی کو کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور کی صرافہ مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت 51483 روپے اورایک تولے کی قیمت 60050 رہی۔

انتخابات سے قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 131 روپے سے بھی بڑھ گئی تھی جو ملکی تاریخ میں امریکی کرنسی کی بلند ترین سطح تھی۔ الیکشن نتائج سامنے آنے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات پڑے تو روپے کی قدر مستحکم ہوئی اور ڈالر کی قیمت بھی کم ہونے لگی۔

آج ڈالر کی قیمت میں دو روپے 86 پیسے کی مزید کمی آئی جس سے ڈالر 125 روپے 86 پیسے کا ہو گیا۔

دوسری جانب پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 680 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ مثبت رحجان سے ہوا اور 100 انڈیکس 43 ہزار466 تک پہنچ گیا۔

 


متعلقہ خبریں