گوگل پلے اسٹور پر کرپٹو کرنسی کی ایپس پر پابندی عائد


کیلیفورنیا: گوگل نے اپنی تازہ پالیسی اپ ڈیٹس میں گوگل پلے اسٹور پر جن ایپس پر پابندی لگائی ہے ان میں کرپٹوکرنسی مائننگ ایپس بھی شامل ہیں۔

اپنے ایک بلاگ میں گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس کے پلے اسٹور پر کرپٹو مائننگ ایپس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اب موبائل فون یا ایسی کسی اور ڈیوائس کے ذریعے مائننگ نہیں کی جا سکے گی تاہم کرپٹو مائننگ کو فون ڈیوائس کے باہر سے مائن  کرنے والی ایپس فی الحال اس پابندی کی زد میں نہیں آئیں اور پلے اسٹور پر موجود رہیں گی۔

گوگل کے مطابق وہ بہت جلد پلے اسٹور پر موجود پرانی کرپٹو مائننگ ایپس کو ہٹا دیں گے۔

گذشتہ ماہ ایپل نے بھی کرپٹو کرنسی مائننگ ایپس پر پابندی لگا دی تھی، اس سے قبل سوشل میڈیا ایپس نے بھی اس حوالے سے سخت پالیسی اختیار کی ہوئی ہے۔ فیس بک انتظامیہ نے چند روز قبل فیس بک اور انسٹا گرام پر کرپٹو کرنسی کے اشتہارات پر پابندی لگا دی تھی۔

گوگل کروم براؤزر پر صورتحال ملتی جلتی ہے جہاں کرپٹوکرنسی مائن کرنے والی ایکسٹنشنز پر بھی پابندی عائد ہے۔

 


متعلقہ خبریں