پی ٹی آئی میں کوئی گروہ بندی نہیں ہے، پرویز خٹک


پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے،اس حوالے سے غلط پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب عمران خان کے سپاہی ہیں، وہ جو بھی فیصلہ کریں گے سب کو منظور ہو گا۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ شاہ فرمان ہوں، اسد قیصر ہوں یا وہ خود، یہ تمام لوگ ایک ہیں، انہوں نے ان افواہوں کی تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ کے پی سے جیتنے والے کئی صوبائی اسمبلی کے ممبروں کو اجلاس میں آنے سے روکا گیا تھا۔

اس سے قبل پرویز خٹک کی زیرصدارت پشاور میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں نے شرکت کی، اس موقع پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی بننے کی ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کپتان کو اپنے کھلاڑیوں کا پتا ہوتا ہے، اس لیے وزیراعلی کے انتخاب کے بارے میں انہیں کچھ معلوم نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں