پیٹرولیم مصنوعات میں سات روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

کیا پیٹرول 200 روپے فی لیٹر ہوگا؟؟

اسلام آباد: ملک بھر میں یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات میں سات روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے جس مطابق یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات سات روپے فی لیٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ سمری میں جنرل سیلز ٹیکس ( جی ایس ٹی ) کے دو مختلف ریٹس کے مطابق قیمت بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

جی ایس ٹی کی موجودہ شرح کے مطابق پیٹرول دو روپے 45 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل دو روپے 70 پیسے، مٹی کا تیل تین روپے 25 پیسے اور لائٹ ڈیزل تین روپے 40 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ اگر یکم جولائی 2018 والی سیلز ٹیکس کی شرح لاگو ہو تو قیمتوں میں 7 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ 31 جولائی کو کیا جائے گا جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں