ایرانی رہنماؤں سے پیشگی شرائط کے بغیر ملاقات کرنے کو تیار ہوں، ٹرمپ

چین کے ساتھ ڈیل ہوجائے گی،ڈونلڈ ٹرمپ پرامید

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی رہنماؤں سے پیشگی شرائط کے بغیر بھی ملاقات کرنے کوتیار ہوں اور جنگ کا خطرہ کم کرنے کے لیے ہر کسی سے ملاقات کر سکتا ہوں۔

وائٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نہ کہا کہ میں کسی سے بھی ملنے کے لیے تیار ہوں اور ملاقاتوں پر یقین رکھتا ہوں۔

صدر ٹرمپ کے بیان کے جواب میں ایرانی صدر کے مشیر حامد  ابو طالبی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ جوہری معاہدے میں واپسی اور ایرانی حق خود ارادیت کو تسلیم کرنے کے بعد ہی امریکہ کے ساتھ ملاقات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

ڈونلد ٹرمپ نے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے گزشتہ ہفتے سخت الفاظ کا تبادلہ کیا تھا۔

مئی میں امریکہ سابق صدر باراک اوباما (2015) کے دور میں کیے گئے ایرانی جوہری معاہدہ سے باہر نکل گیا تھا جس کے سبب ایران پر سے بین الاقوامی پابندیاں اٹھا لی گئی تھیں۔ معاہدے میں برطانیہ، فرانس، چین، روس اور جرمنی شامل تھے۔

ماضی میں ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے مسلسل سخت الفاظ کے تبادلے کے بعد اچانک ملاقات کا فیصلہ کیا اور جون میں ان دنوں رہنماؤں نے سنگاپور میں ملاقات کی تھی۔


متعلقہ خبریں