روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میں مزید کمی


اسلام آباد: گزشتہ چند روز سے امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد منگل کو ڈالر کی قیمت کم ہو کر 122.80 روپے ہو گئی۔

ڈالر کی قیمت میں تقریبا اڑھائی روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قدر میں دو روپے 24 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 122 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔

گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ڈالر کی قدر میں چھ روپے سے زائد کی کمی ہو چکی ہے۔

منگل کی صبح انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 124 روپے جب کہ قیمت فروخت 124.20 رہی۔


متعلقہ خبریں