ناسا نے خلائی مخلوق کی تلاش شروع کردی

ناسا نے خلائی مخلوق کی تلاش شروع کردی | urduhumnews.wpengine.com

فلوریڈا: امریکہ کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے خلائی رازوں سے پردہ اٹھانے کے مشن کے ساتھ ساتھ اب خلائی مخلوق کو بھی کھوجنا شروع کر دیا ہے۔

ناسا کا ٹرانزیٹنگ ایگزوپلینٹ سروے سیٹلائٹ( TESS)  نامی راکٹ  نظام شمسی کے باہر ایسے سیاروں کی کھوج کرے گا جو قریب اور روشن ترین ستاروں کے گرد گھوم رہے ہیں۔

اپریل 2018 میں خلا میں بھیجا گیا TESS  نامی راکٹ سیاروں  کی تلاش کے ساتھ ان پر زندگی کی کھوج بھی کرے گا۔ یہ راکٹ مختلف مرحلوں میں پورے آسمان کا سروے کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔

ناسا کا بھیجا گیا راکٹ (خلائی مشن) سیارے کا  فاصلہ، حجم اور اس کے متعلق دیگر اہم معلومات بھی فراہم کرے گا۔

سائنسدانوں کو یقین ہے کہ ملنے والی معلومات سے ان سیاروں پر زندگی کے امکانات سے متعلق بہترین آگاہی حاصل ہوگی۔


متعلقہ خبریں