متحدہ مجلس عمل کا اجلاس شروع ہوگیا

سیاسی صورتحال پر غور کیلئے ایم ایم کا اجلاس شروع | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: مذہبی جماعتوں کے سیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کا مشاورتی اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں بلائے جانے والے اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمٰن کررہے ہیں۔ اجلاس میں  لیاقت بلوچ، اکرم درانی، میاں اسلم اور دیگر اہم  رہنما شریک ہیں۔

ایم ایم اے کے اجلاس میں انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور مشاورت کی جائے گی۔

25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ایم ایم اے قومی اسمبلی کی 12 نشستیں جیت کر ایوان زیریں کی چوتھی بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے۔

ایم ایم اے صدر اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن تمام نشستوں پہ انتخاب ہار گئے ہیں۔

 

 

 


متعلقہ خبریں