راولپنڈی میں بلا اجازت کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد


راولپنڈی: ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے بغیر اجازت نامہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی ہے، قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی درخواستیں 15 اگست تک وصول کی جائیں گی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر نے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے لیے اجازت کی درخواستیں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی سی راولپنڈی کے مطابق فلاحی مقاصد کے لیے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی درخواستیں 15 اگست تک وصول کی جائیں گی جس کے بعد کوئی درخواست وصول نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ بلا اجازت قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے پہلے ہی صوبہ بھر میں بلااجازت قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جب کہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے ہر سال ضلعی حکومتوں کی جانب سے ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں