افغانستان: بم دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک

افغانستان میں حملے، 150 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبے فراح میں بم دھماکے سے گیارہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

صوبہ فراح کے پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پیش آیا جس کی زد میں آ کر ایک بس تباہ ہوگئی، انہوں نے الزام عائد کیا کہ بم طالبان کی جانب سے نصب کیا گیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق حملہ داعش نے کیا ہے۔

صوبائی گورنر کا کہنا تھا کہ دھماکہ صبح ساڑھے چار بجے اس وقت کیا گیا جب بدقسمت بس فراح  کی ایک سڑک سے گزر رہی تھی۔

افغان حکومت کی جانب سے طالبان پر الزام عائد کیے جانے کے باوجود طالبان نے اب تک اس کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

افغانستان میں 2018 کے دوران اب تک 877 افراد مختلف دھماکوں میں ہلاک  اور زخمی  ہو چکے ہیں جب کہ صوبہ فراح کا شمار افغانستان کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں شدت پسند سب سے زیادہ سرگرم ہیں۔


متعلقہ خبریں