روسی کوہ پیما کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن، آرمی چیف نے عیادت کی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی روسی کوہ پیما کی عیادت |HUMNEWS.PK

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) میں داخل  روسی کوہ پیما کی عیادت کی ہے۔

کوہ پیما الیگزینڈر گوکوف شمالی علاقہ جات میں کوہ پیمائی کے دوران 20650 فٹ  بلند لاتوک ون پیک پر برف کے طوفان میں پھنس گیا تھا تاہم پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں نے ایک مشکل آپریشن کے ذریعے کوہ پیما کی جان بچا لی۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے تصدیق کی ہے کہ پاک فوج نے مشکل ترین  آپریشن کے ذریعے روسی کوہ پیما کو ریسکیو کیا۔

انتہائی خراب موسم کے باوجود ریسکیو کی کوششیں 26 جولائی سے جاری تھیں اور برفانی بادلوں کے سبب روسی کوہ پیما کو تلاش کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا رہا تاہم منگل کی صبح ہیلی کاپٹر کے ذریعے کیے گئے انتہائی مشکل آپریشن کے بعد الیگزینڈر گوکوف کو ریسکیو کرلیا گیا۔


متعلقہ خبریں