پاکستان سے تعاون جاری رہے گا، ترک صدر


لاہور: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی کا پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کی طرح تعاون جاری رہے گا۔

ترک صدر نے مسلم لیگ نون پاکستان کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات میں دوسری بڑی پارٹی کے طور پر کامیاب ہونے پر انہیں مبارکباد دی۔

رجب طیب اردوان نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاک ترک رشتے کی مضبوطی کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان اور ترکی دونوں برادرانہ ملک ہیں اور ترکی کا پاکستان کے ساتھ تعاون ہمیشہ کی طرح جاری رہے گا۔

شہباز شریف نے ترک صدر کی جانب سے رابط  کرنے اور مبارکباد  دینے  پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی جانب سے پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

طیب اردوان نے شہباز شریف سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا اور نواز شریف کی جلد صحت یابی کی دُعا کی، ترک صدر نے نواز شریف کی خرابی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور بیگم کلثوم نواز کی صحت کے بارے میں نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔


متعلقہ خبریں