پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کی سفارش

پٹرول

پٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی


اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کی سفارش کردی ہے تاہم حتمی فیصلہ نگراں وزیراعظم ناصرالملک کریں گے۔

نگراں وزیراعظم نے اگر وفاقی وزارت خزانہ کی سفارش مان لی تو اگست میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت پیٹرولیم کوسمری ارسال کی تھی جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو تا سات روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

وفاقی وزارت خزانہ نے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی سمری بھیج دی ہے۔

عوام الناس کو اسی ضمن میں ریلیف دینے کے لیے  پیٹرولیم مصنوعات پر عائد جی ایس ٹی کی شرح بھی 12 سے کم کرکے 9.5 فیصد کردی گئی ہے۔

ٹیکس کی شرح میں کمی کا نوٹی فکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔


متعلقہ خبریں