لاہور میں سورج اور اسلام آباد میں بادلوں کا راج

لاہور میں سورج اور اسلام آباد میں بادلوں کا راج | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  ہلکی بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں سے دو روز بعد حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا جب کہ پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں سورج کا راج برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور کا موسم آئندہ دو روز تک گرم اور خشک رہے گا۔

بدھ کے روز کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ  33 ڈگری سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا اور شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی۔ محمکہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ دو روز تک موسم ٹھنڈا رہے گا۔

پنجاب میں مری کے علاوہ تمام علاقوں میں موسم آئندہ دو روز تک گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع کے آج صبح آٹھ بجے ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک ہے۔

کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25  ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں 19، پنجگور میں 27، تربت اور گوادر میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڈ کیا گیا۔

بلوچستان میں موسم آئندہ  دو روز تک خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں