سندھ اور بلوچستان میں چھٹیاں ختم اسکول شروع

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ اور بلوچستان کے تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہو گئی ہیں اور (آج) یکم اگست سے  دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں 15 مئی سے 15 جولائی تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا تاہم عام انتخابات کے انعقاد کے لیے اسکولوں میں پولنگ اسٹیشنز کا قیام اور اساتذہ کی الیکشن ڈیوٹیوں کے سبب ان تعطیلات میں 31 جولائی تک توسیع کردی گئی تھی۔

یکم اگست کو تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے اور تعلیمی سلسلہ شروع ہو گیا لیکن طلبا کی حاضری کم رہی۔

بلوچستان میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔ موسم گرما کی شدت کے سبب بلوچستان میں جون سے قبل 14 مئی کو تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں