کوچ اور ٹرک میں تصادم، تین افراد جاں بحق دو زخمی

کوچ اور ٹرک میں تصادم، تین افراد جاں بحق دو زخمی | urduhumnews.wpengine.com

ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختنوخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کوچ اور ٹرک میں تصادم سے تین افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چشمہ روڈ المعز شوگر ملز کے قریب راولپنڈی سے آنے والی حسن کوچ اور  ٹرک میں تصادم ہوا جس سے تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق افراد میں محمد صابر اور خالقداد شامل ہیں جب کہ ایک شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں