میکسیکو میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 85 افراد زخمی

میکسیکو میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 85 مسافر زخمی |humnews.pk

میکسیکو: شمالی میکسیکو کی ریاست  ڈورنگو میں مسافر طیارہ پرواز کے پانچ منٹ بعد ہی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ حادثے میں 85 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

جہاز ایم اے 2431 میں 103 مسافر سوار تھے اور ریاست ڈورنگو سے میکسیکو سٹی جارہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ ایئر پورٹ سے دس  کلو میٹر دور گر کر تبا ہوا۔

حادثہ کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ  گئیں اور زخموں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ائیرپورٹ حکام کی جانب سے جاری ہونے والی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ موسم کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔

میکسیکو سول ایوی ایشن ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ زخمیوں کو مدد فراہم کرنے کے بعد جہاز کا ویڈیو اور آڈیو ریکارڈ حاصل کیا جائے گا اور حادثے کی بنیادی وجوہات جاننے کے لیے ایک ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

ڈورنگو کے گورنر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جہاز میں آگ لگنے سے پہلے مسافر ایمرجنسی دروازوں کے ذریعے باہر آچکے تھے۔


متعلقہ خبریں