ٹرمپ کا چینی مصنوعات کے ٹیرف میں مزید تبدیلی لانے کا امکان

امریکہ کا چینی مصنوعات پر مزید ٹیرف لگانے پر غور | urduhumnews.wpengine.com

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے کاروباری جنگ میں مزید ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے چین سے درآمد کی جانے والی 200 ارب ڈالر کی مصنوعات کے ٹیرف میں 25 فیصد تبدیلی لانے پرغور شروع کردیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے دس جولائی کو اعلان کیا تھا کہ چینی مصنوعات کا ٹیرف بدل کر صرف دس فیصد ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔

امریکہ جن مصنوعات پر ڈیوٹی لگانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ان میں فوڈ، کیمیکل، اسٹیل اور ایلومینیم سے بنی مصنوعات، کتوں کی خوراک میں استعمال ہونے والی اشیاء، فرنیچر، قالین، کاروں کے ٹائر، سائیکل، بیس بال کے دستانے اور میک اپ کا سامان شامل ہے۔

امریکی منصوبہ بندی کے جواب میں چین کی جانب سے فی الحال کوئی عملی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ بیجنگ اور امریکہ میں جاری معاشی جنگ سے بین الاقوامی نمو متاثر ہو گی۔ امریکا کی جانب سے اعلان کردہ نئے ٹیرف کی وجہ سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تنازعہ پیدا ہو سکتا ہے۔

قبل ازیں جولائی میں امریکہ نے 34 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پر ٹیرف میں تبدیل لاتے ہوئے 25 فیصداضافی ڈیوٹی عائد کی تھی جس کے جواب میں چین نے بھی اتنا ہی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں