گلوکارہ ریشم کو خاوند نے قتل کر دیا


نوشہرہ: اسٹیج کی معروف پشتو گلوکارہ ریشم کو خاوند نے مبینہ طورپر قتل کردیا ہے جس کے بعد مبینہ ملزم فائد خان جائے واردات سے فرار ہو گیا۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ قتل کا مقدمہ مقتولہ کی بہن کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔

گلوکارہ ریشم کی بہن نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ اس کی بہن کی ملزم سے ناچاقی چل رہی تھی۔

درخواست گزار بہن کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتولہ کے درمیان راضی نامہ بھی ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق مفرور ملزم حال ہی میں بیرون ملک سے وطن واپس آیا تھا۔

گلوکارہ ریشم مقامی ٹی وی اور اسٹیج پر پرفارم کرتی تھی جب کہ پرفارمنس کے لیے بیرون ملک بھی جاتی تھی۔


متعلقہ خبریں