رحیم یارخان میں ڈاکو راج، 30 دن میں 26 افراد اغوا

رحیمیارخان میں ڈاکو راج، 30 دن میں 26 افراد غوا | humnews.pk

رحیم یارخان: پنجاب کے جنوبی ضلع رحیم یارخان میں ڈاکوؤں نے تین افراد کو اغوا کرلیا ہے جس کے بعد گزشتہ ایک ماہ میں مغوی افراد کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔

گزشتہ شب تھانہ بھونگ کے علاقہ سے تین افراد کو اغوا کیا گیا تھا۔ مغویوں میں  راشد، رفیق اور شاہد شامل ہیں جو آپس میں قریبی رشتے دار ہیں۔

تینوں افراد کچے کے علاقہ سے فصلوں کی ادویات لینے گئے تھے اور انہیں گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا گیا۔ قبل ازیں اغوا کی  دو وارداتوں میں 12 مزدور اور گیارہ  بیوپاریوں کو اغوا کیا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے مغویوں کی بازیابی کے لیے نہ تو کوئی مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی کوئی مؤثر کارروائی سامنے آئی ہے۔

کچے میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن ضرب آہن کے بعد کچھ عرصے کے لیے امن قائم ہوا تھا لیکن اغوا کی وارداتوں میں پھر سے اضافہ ہوگیا ہے جس سے مقامی آبادی میں تشویش پائی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز