پاکستان میں ایک بار پھر گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دی گئیں

فوٹو: فائل


اسلام آباد: گزشتہ چند روز کے دوران روپے کی بڑھتی قدر اور ڈالر کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے گزشتہ دو ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر گرنے کا اس کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

بدھ کو سامنے آنے والی تفصیل کے مطابق سوزوکی کی گاڑیوں میں 40 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سوزوکی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں مہران، کلٹس اور ویگن آر کی قیمتیں 40 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے۔

1300 سی سی کیٹیگری کی سوفٹ کار کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

معاملہ یہیں نہیں ختم ہوا بلکہ موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے کہ جس کے بع

دو پہیوں کی سواری لینے کے خواہشمندوں کو بھی ساڑھے چھے ہزار روپے تک اضافی رقم بھرنا ہوگی، ہنڈا کے بائیکس چار ہزار روپے تک مہنگے کیے گئے ہیں۔

جاپان کے علاوہ پاکستانی گاڑی سازوں کو بھی ڈالر میں اضافہ نہیں بھایا جس کا ثبوت دیتے ہوئے مقامی ساختہ موٹرسائیکل ہائی اسپیڈ چار ہزار اور یونیک موٹر سائیکل کی قیمت دوہزار روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔ روڈ پرنس اور این جے موٹرز خریدنے کے لیے ایک ہزار روپے اضافی بھرنا ہوں گے۔


متعلقہ خبریں