امریکی ڈالر کے مقابل روپے کی قدر مزید بہتر

Rupees and dollars

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک اور زبردست سہولت کا اعلان


کراچی: گزشتہ ایک ہفتے سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان بدھ کو بھی غالب رہا جب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید 28 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز ںے تصدیق کی ہے کہ روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جب کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر28 پیسے تک سستا ہوگیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 124 روپے 18 پیسے سے کم ہو کر123 روپے 90 پیسے پر آگیا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کم ہو کر 123 روپے کی سطح پر موجود ہے۔

چند روز قبل امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا جس کے بعد روپے کی قدر میں استحکام آنا شروع ہوا اور گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں چھ روپے سے زائد کی کمی ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں