اگست میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمیتں برقرار رہیں گی

petrol price

متحدہ عرب امارات مارچ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان


اسلام آباد: نگراں حکومت نے رواں ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے نگراں وزیراعظم  جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی سمری بھیجی تھی جسے منظور کرتے ہوئے پٹرولیم  قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کی سفارش

اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت پٹرولیم  کو سمری ارسال کی تھی جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو سے سات  روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

نگراں حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے یٹرولیم مصنوعات پر عائد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح 12 فیصد سے کم  کر کے 9.5  فیصد کر دی ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ عوامی ردعمل سے بچنے کے لیے کیا ہے کیونکہ جون میں  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسوں کی شرح میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے نگراں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑا تھا۔

جولائی میں نگراں حکومت نے پٹرول پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کر کے 12 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 31 فیصد سے کم کر کے 24  فیصد اور لائٹ ڈیزل آئل پر 17 فیصد سے کم کر کے نو فیصد کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کر دی گئیں

ٹیکسوں کی شرح میں تبدیلی کے بعد پٹرول کی قیمت میں چار اعشاریہ 26 روپے کمی کر کے نئی قیمت 95  روپے 24 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چھ اعشاریہ 37 روپے کی کمی کر کے نئی قیمت 112 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے 74  پیسے کی کمی کی گئی تھی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 83  روپے 96 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت پانچ اعشاریہ 54 روپے کمی کے ساتھ  75  روپے 37 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی۔


متعلقہ خبریں