24 نو منتخب ارکان اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل


فیصل آباد: پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں جیتنے والے 24 آزاد امیدواروں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں ایم این اے عاصم  نذیر، ایم  پی اے تیمور لالی، تیمور بھٹی، خرم  لغاری، شیخ  سلمان نعیم، راجہ صغیر، سعید اکبر نوانی، امیر محمد خان، جہانیاں گردیزی، رفاقت علی، حنیف پتافی، سعید الحسن شاہ، اجمل چیمہ، طاہر رندھاوا، فد ا حسین، فیصل  جبوانہ، باسط  سلطان، عمر فاروق، عبدالحئی دستی، خاورعلی شاہ، شوکت علی لالیکا، محسن عطا خان، اسلم بھروانہ، ساجد احمد بھٹی اورعلمدار قریشی شامل ہیں۔

عاصم نذیر فیصل آباد این اے 101 سے جبکہ شیخ سلمان نعیم پی پی 217، راجہ صغیر پی پی سات، سعید اکبر نوانی پی پی 90، امیر محمد خان پی پی 89، جہانیاں گردیزی پی پی 204، رفاقت علی گیلانی پی پی 284،   فدا حسین  پی پی 237، فیصل جبوانہ پی پی 125، باسط  سلطان پی پی 272، عمرفاروق پی پی 106، عبدالحئی دستی پی پی 270، خاورعلی شاہ پی پی 203، شوکت علی لالیکا پی پی 238، محسن عطا خان پی پی ، اسلم بھروانہ پی پی 227، ساجد احمد بھٹی پی پی 67، علمدار قریشی پی پی 277، تیمور لالی پی پی 93، تیمور بھٹی پی پی 124 اور پی پی 275 سے خرم لغاری کامیاب ہوئے تھے۔

اسی طرح ایم این اے امجد کھوسہ اور ایم پی اے محسن عطا خان کے بھی تحریک انصاف سے معاملات طے پا گئے ہیں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بلوچستان کے مزید تین ایم این ایز کی ملاقات کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔

اس وقت پنجاب میں حکومت سازی کا عمل مشکل ترین سمجھا جا رہا ہے جس کے لیے سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نون اور قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے والی پی ٹی آئی آمنے سامنے ہیں، دونوں تخت پنجاب حاصل کرنے کے لیے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔


متعلقہ خبریں