شیری رحمان نے انتخابات کو ’بے مثال‘ قرار دے دیا


کراچی: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان نے الیکشن کمیشن پاکستان کی اہلیت اور کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے انتخابات کو ‘بے مثال’  قرار دے دیا ہے۔

بدھ  کے روز اپنی ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ایسی مثال کہیں نہیں ملتی جہاں پولنگ ایجنٹوں کو زبردستی باہر نکال کر گنتی کے عمل کی نگرانی سے محروم  کر دیا گیا ہو اور پولنگ کا وقت ختم  ہونے کے 28 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی نتائج نہیں دیے  گئے ہوں۔

For 28 hours the results for @BBhuttoZardari were withheld for Lyari while polling agents were thrown out with complete impunity. In which election can the form 45, which tabulates final result, still not have been received even 7 days later! This is really quite unprecedented!

— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) August 1, 2018

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما کا کہنا تھا کہا انتخابات  کے سات دن بعد بھی ان کی پارٹی کو لیاری کی حلقے کے فارم  45  موصول نہیں ہوئے۔

شیری رحمان نے ٹویٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی گڑھ لیاری کی نشست این اے 246 سے بلاول بھٹو زرداری کے صرف 39325 ووٹ حاصل کرنے کے تناظر میں کی ہے جہاں ان کے مدمقابل  پاکستان تحریکِ انصاف کے شکور شاد 52750  ووٹ لے کر کامیاب ہو ئے۔

پیپلز پارٹی نے گو کہ انتخابی نتائج ماننے سے انکار کردیا ہے تاہم  لیاری کے عوام کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب جا کر پیپلز پارٹی کو چھوڑا ہے جب کہ اس پارٹی نے بہت پہلے ہی لیاری والوں کے سر سے ہاتھ اٹھا لیا تھا۔

فارم 45 کیا ہے:

فارم 45 کو اس سے قبل فارم 14 بھی کہا جاتا تھا، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق یہ فارم کسی بھی پولنگ اسٹیشن میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا سرکاری اعلان  ہوتا ہے، اس فارم میں متعلقہ حلقے میں تمام امیدواروں کو ڈالے گئے مجموعی اور مسترد ہونے والے ووٹوں کا اندراج  کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں