آرمی چیف کا انتخابات میں فوج سے تعاون پر عوام سے اظہار تشکر

الیکشن میں فوج سے تعاون پر پاکستانی قوم کے شکرگزار ہیں، سربراہ پاک فوج|humnews.pk

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے الیکشن میں مسلح افواج سے تعاون پر پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا اورانتخابی مہم کے دوران شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت اور زخمیوں کو خراج تحیسن پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان خیالات کا اظہار 212  ویں کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں کیا جو بدھ کے  روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، کانفرنس میں  جغرافیائی حکمت عملی، علاقائی اور داخلی سیکیورٹی کی  صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کانفرنس میں آرمی چیف نے افغانستان سے فوجی سطح کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے منصوبہ برائے امن و استحکام کو سراہا جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے الیکشن مہم میں مسلح افواج کی کارکردگی کی تعریف کی اور فوج کے ساتھ تعاون پرعوام کا شکریہ کیا اور مہم  کے دوران زخمی ہونے والوں کو خراج  تحسین پیش کیا۔


متعلقہ خبریں