نون لیگی رہنماؤں سے ملنے پر ریفرنس بنایا گیا، گیلانی

یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہر لگانے والے 7 سینیٹرز خود سامنے آگئے

اسلام آباد: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے پر ان کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) نے ریفرنس بنا دیا ہے۔

یہ بات انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اخترمینگل سے ملاقات کے بعد کہی، ان کا کہنا تھا کہ اخترمینگل سے ملاقات کرنے سے انہیں مزید نقصان ہو گا اور ممکن ہے کہ اور ریفرنسز بھی بنائے جائیں۔

اس سے قبل نیب نے اپنے اجلاس میں یوسف رضا گیلانی سمیت کئی سیاسی رہنماؤں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی۔ ان پر الزام ہے انہوں نے اشتہاری مہم کا ٹھیکہ غیرقانونی طریقے سے دیا جس کے باعث قومی خزانے کو 12 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔

بدھ کو نیب چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب کا اجلاس ہوا جس میں یوسف رضا گیلانی، سندھ کے سابق وزیر اویس مظفرٹپی اور سابق وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم سمیت دیگر سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کے خلاف مختلف الزامات کے تحت ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں