بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے رابطے جاری

بی این پی اور ایم ایم اے نے رابطہ کیا ہے، شاہ زین بگٹی|humnews.pk

کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) نے رابطہ کیا ہے تاہم ان کے علاوہ بھی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک دو روز میں پارٹی پالیسی سب کے سامنے لائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے مسائل ایوان میں اٹھائیں گے جبکہ صاف پانی، تعلیم، امن و امان، صحت  اور بے روزگاری کا خاتمہ اولین ترجیح ہو گی، ڈیرہ بگٹی کے آئی ڈی پیز کو واپس ان کے گھر لانے کے لیے بھی فوری اقدام کریں گے۔

شاہ زین بگٹی نے کہا کہ جس جماعت کی اکثریت ہوگی وزارت اعلیٰ کا منصب اس کو ہی ملنا چاہیے کیونکہ یہ اصول کی بات ہے اور یہی انصاف کا تقاضہ بھی ہے، پاکستان میں جمہوری عمل اسی طرح جاری رہا تو ملک ضرور ترقی کرے گا۔


متعلقہ خبریں