طلال چودھری کو سزا سنا دی گئی، پانچ برس کے لیے نااہل



اسلام آباد: ن لیگ کے رہنما طلال چودھری کو توہین عدالت کی پاداش میں سزا سنائی گئی ہے جس کا اطلاق عدالت کا وقت برخاست ہونے تک ہو گا۔ فیصلہ کے مطابق طلال چودھری پانچ برس کے لیے نااہل ہو گئے ہیں۔

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے گیارہ جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالتی فیصلہ میں طلال چودھری کو سزا سناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ عدالت کا وقت ختم ہونے تک قیدی تصور کیے جائیں گے۔ ن لیگی رہنما کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ طلال چودھری توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔

جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں مقدمہ کی سماعت سے قبل گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ان کا کیس بلکل واضح ہے، انہوں نے اداروں کی عزت کی بات کے ہے۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ جب جدوجہد کی جاتی ہے تو ہر چیز ذہن میں رکھی جاتی ہے چاہے وہ جیل کیوں نہ ہو۔


متعلقہ خبریں