پنجاب میں تعلیمی اصلاحات کیلیے تربیتی پروگرام شروع

پنجاب میں ضلعی ایجوکیشن افسران کی تربیت کا فیصلہ | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پنجاب میں اسکولوں کی سطح پر اصلاحات کی غرض سے محکمہ تعلیم نے تربیتی پروگرام وضع کیا ہے جس کے پہلے مرحلہ میں ضلعی افسران کو تربیت دی جائے گی۔ یہ افسران دوسرے مرحلہ میں ماتحت عملہ کو تربیت دیں گے۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آف پنجاب نے تعلیم سے متعلق تمام ضلعی افسران کی تربیت کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سات اگست کو سیکرٹری اسکول کی زیرصدارت لاہور میں کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق کانفرنس میں  تمام ضلعی افسران کی تربیت ہوگی اور افسران کانفرنس کے بعد اپنے ضلع کے اسٹاف کی تربیت یقینی بنائیں گے۔

تربیتی کانفرنس کے ایجنڈے میں طلبا کے داخلے اور حاضری کو سو فیصد کرنا، طلبا اور اساتذہ کی آن لائن حاضری اور ہر اسکول میں شجرکاری مہم کو یقینی بنانا شامل ہیں۔

سات اگست کو لاہور میں ہونے والی کانفرنس کے ایجنڈے میں اسکولوں میں کھیلوں کو لازمی قرار دینا، طلبا میں کتب بینی کو فروغ دینا اور دو شفٹوں میں کلاسوں کے اجرا کو یقینی بنانا شامل ہے۔


متعلقہ خبریں